شمالی وزیرستا ن میں مسلح گروہ کا حکومت کے ساتھ لڑائی ختم کرنے کا اعلان

شمالی وزیرستا ن میں مسلح گروہ کا حکومت کے ساتھ لڑائی ختم کرنے کا اعلان
شمالی وزیرستا ن میں مسلح گروہ کا حکومت کے ساتھ لڑائی ختم کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک (این این آئی)دتہ خیل میں قبائل کا مشترکہ جرگہ، امیر کمانڈر مولوی علیم نے امن کی ذمہ داری اپنے سر لے لی ،شمالی وزیرستان کے ایک مسلح گروہ نے حکومت کے ساتھ لڑائی ختم کرکے آئی ڈی پیز کی واپسی کے معاملے پر فوج کی حمایت کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مسلح گروہ کے ترجمان ذاکر اللہ ذاکر نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل قوم خدر خیل میں ملک فضل کے گھر پر قبائل کے مشترکہ جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں شمالی وزیرستان میں قیام امن کی ذمہ داری تنظیم کے امیر کمانڈر مولوی علیم خان نے اپنے سر لے لی۔ ترجمان کے مطابق مولوی علیم خان وزیرستان میں قیام امن کیلئے قوم کے ساتھ شانہ بشانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں خواہ کوئی بھی قوت امن خراب کرنے کی کوشش کرے ، ان کی تنظیم ایسے عناصر کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے گی۔ ترجمان نے تمام قوتوں سے اپیل کی کہ قبائل کی عزت و آبرو کا خیال رکھا جائے۔ متاثرین کی واپسی سے متعلق انہوں نے کہا کہ قوم کے مشورے سے متاثرین کی واپسی کا پلان حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید :

ٹانک -