بصیر پور ،پاک بھارت سرحد پر سمگلروں اور ینجرز میں فائرنگ کا تبادلہ ،اہلکار زخمی

بصیر پور ،پاک بھارت سرحد پر سمگلروں اور ینجرز میں فائرنگ کا تبادلہ ،اہلکار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بصیرپور(نامہ نگار)پاک بھارت سرحد پر سمگلروں اور رینجرزمیں مقابلہ کے دوران ایک اہلکارگولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہوگیاجبکہ دونوں سمگلرسامان پھینک کر فرار ہو گئے ۔ستلج رینجرزکے انسپکٹراکرام کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوسمگلربھارت کی جانب سے سرحدعبورکرکے اللہ یارشہیدسرحدی پوسٹ کے علاقہ میں داخل ہوئے جنہیں گشت پرماموررینجرزپارٹی نے للکاراتوانہوں نے اندھادھندفائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں محمدمشتاق دائیں بازوپرگولی لگنے سے زخمی ہوگیاجبکہ سمگلراپنا سامان پھینک کر فائرنگ کرتے ہوئے واپس بھارتی حدودمیں داخل ہوگئے ۔سامان کی تلاشی پردوبوتل بھارتی شراب،موبائل فون ،گولیاں اورکھانے کاٹفن قبضہ میں لے لیاگیا ۔رپورٹ کے مطابق سمگلروں مرتضیٰ عرف متی وٹوسکنہ لالوگدڑاوراللہ دتہ نول سکنہ ٹھٹھہ نول کاسراغ لگالیاگیا جنکے خلاف بصیرپورپولیس نے انسداددہشت گردی، اقدام قتل، مقابلہ ،سمگلنگ،انٹری کنٹرول ایکٹ ،کسٹم ایکٹ ،انسدادمنشیات واسلحہ سمیت متعددسنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے ۔زخمی مشتاق کو ہسپتال پہنچادیاگیاہے ۔