آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز کا پنجاب کیلئے تیل کی ترسیل روکنے کا فیصلہ

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز کا پنجاب کیلئے تیل کی ترسیل روکنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد /لاہور(صباح نیوز)سیلز ٹیکس موخر نہ کرنے پر آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب کے لیے تیل کی ترسیل روکنے کا فیصلہ کر لیا، تیل بھرنے کی لسٹ میں پنجاب کا نام شامل نہیں ہوگاجبکہ آئل ٹینکرز اوونرز ایسوسی ایشن میں ہڑتال کے معاملے پر پھوٹ پڑ گئی ہے۔آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ تیل بھرنے کی لسٹ میں پنجاب کا نام شامل نہیں ہوگا۔سیکریٹری جنرل کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن کے مطابق پنجاب کے لیے ٹینکروں کی روانگی کل اتوار سے بند ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دیگر صوبوں کی طرح سیلز ٹیکس موخر کرنے کا نوٹیفکیشن نہیں نکالا۔ہڑتال کے معاملے پر آئل ٹینکرز اوونرز ایسوسی ایشن میں پھوٹ پڑ گئی۔ ایک دھڑا ہڑتال کے حق اور دوسرا مخالفت میں سامنے آ گیا ہے۔چیئرمین ٹینکرز ایسوسی ایشن یوسف شہوانی کا کہنا ہے کہ ہڑتال میں حصہ لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔آئل ٹینکرز اوونرز ایسوسی ایشن کے ایک دھڑے نے پیر سے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔