بھارتی فوج کی جانب سے پونچھ سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی

بھارتی فوج کی جانب سے پونچھ سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کی بھرپور ...
بھارتی فوج کی جانب سے پونچھ سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے جس کے بعد پاک فوج نے بھر پور جوابی کاروائی کر کے بھارتی بندوقیں خاموش کروا دی ہیں ۔ آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر بھارت کی جانب سے شدید فائرنگ کر دی گئی جس پر پاک فوج نے بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں اور ان کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ بند کر دیا گیا۔ اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے متعدد مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے اور بارڈر پر ان کی جانب سے فائرنگ کے علاوہ گولے بھی فائر کیے جاتے رہے ہیں جس کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان بھی ہوتا رہا ہے ۔ لیکن آج کے واقعے میں تاحال ایسی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ 

مزید :

پونچھ -