احساس ایمرجنسی کیش پروگرام، وزیر اعظم نے میسج بھیجا تو آگے سے کیا جواب ملا؟ دلچسپ خبر آگئی

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام، وزیر اعظم نے میسج بھیجا تو آگے سے کیا جواب ملا؟ ...
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام، وزیر اعظم نے میسج بھیجا تو آگے سے کیا جواب ملا؟ دلچسپ خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دنوں میں کمزور طبقے کی مالی امداد کیلئے احساس پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا گیا ہے، اس پروگرام میں مستحق افراد اور غیر مستحق افراد کا ڈیٹا اس انداز میں دیا گیا ہے کہ فراڈ کے چانسز نہ ہونے کے برابر ہیں۔

اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے احساس ایمرجنسی ایس ایم ایس پروگرام کو چیک کرنے کیلئے میسج بھیجا تو انہیں آگے سے اس پروگرام کیلئے نااہلی کا جوابی میسج موصول ہوا۔

غریدہ فاروقی نے احساس پروگرام کی جانب سے وزیر اعظم کو بھیجے گئے ایس ایم ایس کا سکرین  شارٹ شیئر کیا جس میں لکھا ہوا ہے "آپ سرکاری ملازم ہونے کی وجہ سےاحساس ایمرجنسی پروگرام کے لئے اہل نہیں ہیں۔"