اپنی قدر پہلے آپ کریں...

اپنی قدر پہلے آپ کریں...
اپنی قدر پہلے آپ کریں...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تحریر :ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم 
ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺑﭽﮯ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﺍﺩﺍ ﺳﮯ سوال کیا دادا جان  ”_ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﮐﯿﺎ ﻗﯿﻤﺖ ﮨﮯ؟ ” ﺩﺍﺩﺍ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﭘﺘﮭﺮ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ … ﺍﺳﮑﯽ ﻗﯿﻤﺖ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﺮﻭ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺳﮯ ﺑﯿﭽﻨﺎ ﻣﺖ … ﺑﭽﮯ ﻧﮯ ﻭﮦ ﭘﺘﮭﺮ ﺍﯾﮏ ﭘﮭﻞ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﻮ ﺩﮐﮭﺎ ﮐﺮ ﻗﯿﻤﺖ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﯽ ﺗﻮ ﭘﮭﻞ ﺑﯿﭽﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻧﮯ ﭼﻤﮑﺪﺍﺭ ﭘﺘﮭﺮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ ﺗﻢ ﺑﺎﺭﮦ ﮐﯿﻨﻮ ﻟﮯ ﻟﻮ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﭘﺘﮭﺮ ﺩﮮ ﺩﻭ ..… ﺑﭽﺎ ﺁﮔﮯ ﭼﻞ ﭘﮍﺍ ﺍﻭﺭ ﺳﺒﺰﯼ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﯿﺎ . ﺳﺒﺰﯼ ﻭﺍﻟﮯ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﭘﺘﮭﺮ ﮐﮯ ﺑﺪﻟﮯ ﺍﯾﮏ ﺍٓﻟﻮ ﮐﯽ ﺑﻮﺭﯼ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﻮ ﮐﮩﺎ …… ﭘﮭﺮ ﻭﮦ بچہﺍﯾﮏ ﺳﻨﺎﺭ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮔﯿﺎ . ﺳﻨﺎﺭ ﻧﮯ ﭘﺘﮭﺮ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﭻ ﭘﮍﺗﺎﻝ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﯾﮏ ﻣﻠﯿﻦ ﮐﯽ ﭘﯿﺸﮑﺶ ﮐﯽ ﻟﯿﮑﻦ ﺑﭽﮯ ﻧﮯ ﭘﺘﮭﺮ ﺩﯾﻨﮯ ﺳﮯ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﮐﯿﺎ ﺗﻮ ﺳﻨﺎﺭ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ … ﮐﮧ 2 ﺳﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﺳﯿﭧ ﻟﮯ ﻟﻮ ﻟﯿﮑﻦ ﯾﮧ ﯾﮧ ﭘﺘﮭﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﺩﮮ ﺩﻭ .… ﺑﭽﮯ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﺳﮯ ﺑﯿﭻ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ . ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺁﮔﮯ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﻧﺎﯾﺎﺏ ﭘﺘﮭﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﺩﮐﺎﻥ ﻧﻈﺮ ﺁﺋﯽ . بچہ دکان میں چلا گیا ، ﺟﻮﮨﺮﯼ ﻧﮯ ﺑﭽﮯ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ " ﺗﻢ نے ﯾﮧ ﻗﯿﻤﺘﯽ ﺗﺮﯾﻦ ﺭﻭﺑﯽ ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﻟﯿﮯ؟  ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﭘﻮﺭﺍ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﺑﯿﭻ ﮐﺮ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﮑﯽ ﻗﯿﻤﺖ ﺍﺩﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ … ﺑﭽﮧ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﺭﮦ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﭘﺲ ﺟﺎ ﮐﺮ ﺩﺍﺩﺍ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺖ ﺑﺘﺎﺋﯿﮟ؟ ﺩﺍﺩﺍ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ” ﺟﻮ ﺟﻮﺍﺏ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮐﯿﻨﻮ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ، ﺳﺒﺰﯼ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ، ﺳﻨﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﻗﯿﻤﺘﯽ ﭘﺘﮭﺮﻭﮞ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻧﮯ ﺩﯾﮯ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺖ ﭼﮭﭙﯽ ﮨﮯ ۔
”. تم ایک نایاب پتھر ہو سکتے ہو ، لوگ تمہاری قیمت اپنی حیثیت کے مطابق لگائیں  گے .لیکن تم گھبرانا مت ، تمہیں کوئی ایسا ضرور ملے گا جو تمہاری اصل قیمت جان جائے گا .اپنے آپ کو کمتر مت سمجھنا  .تمہاری جگہ کوئی نہیں لے سکتا ...

 ہماری زندگی بھی انہی چیزوں کی آٸینہ دار ہے لوگ موقع تلاش کرتے ہیں صلاحیتوں کا مذاق بنانے اور مذاق اڑانے کا ۔ لوگ آپ کو ثابت کرتے ہیں کہ آپ صفر ہیں اور ہم ان لوگوں کے میٹھے لہجوں سے متاثر ہو کر ان کی باتوں کو بڑی توجہ سے سنتے ہیں اور یقین کرنے لگ جاتے ہیں ۔اس طرح ہماری مثال اس سادہ یا احمق کی طرح ہو جاتی ہے جس کوکسی نے کہا تمھارا کان کتا لے گیا وہ کان چیک نہیں کرتا اور کتے کے پیچھے دوڑ لگا دیتا ہے۔ اللہ نے آپ کو بہت سی صلاحیتوں سے نوازا ہے پہلے خود ان کو پہچانیے ان کی قیمت لگائیے ان میں نکھار لائیے یہاں بھوکا بھوکا ہر کوئی کہے گا مگر بہت کم کوئی آکر بھوک مٹاۓ گا
 اس لیے پہلے خود کوپہچانیے اپنی صلاحیتوں کو ایک صفحہ پر لکھ ڈالیے اور ان کے اصل جوہری تلاش کریں اگر آپ کو مخلص جوہری مل گۓ تو آپ کی قیمت آسمانوں کو چھوۓ گی ورنہ لوگ آپ کی صلاحیتوں سے نفع اٹھائیں گے اور آپ محروم رہیں گے لوگ آپ کو احساس بھی نہیں ہونے دیں گے کہ آپ قابل ہیں ۔لہٰذا ایسے لوگوں سے دور رہیے اور ہاں اپنا وقت جواب دینے میں یا وضاحت دینے میں ضائع نہ کریں۔ لوگ وہ صنم ہیں جو آپ کو کبھی نہیں بتائیں گے کہ آپ کو اللہ نے کتنا قابل بنایا ہے ۔اگر آپ اپنے کاموں کے حوالے سے ذہنی قلبی اطمینان رکھتے ہیں تو عاجزی و انکساری سے اپنے کاموں کو مکمل کیجیے ۔ بہت سے ایسے جنہیں ہم اپنا کہتے ہیں اگر آپ ان کو ایسا پائیں کہ وہ آپ کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں تو ان سے کنارہ کشی اختیار کریں ۔ تعلق میں لاکھوں گدھوں سے بہتر وہ چند گھوڑے ہیں جو زندگی کی دوڑ میں آپ کو ہارنے نہ دیں ۔ کون حقیقتاً اپنا ہے اور کون نہیں یہ بھی آپ کو خود جاننا ہے پہچاننا ہے ان چہروں کو جو آپ کی کامیابی سے کھلکھلا اٹھتے ہیں اور انہیں بھی جو مارے حسد کے ہیں اور حسد کی آگ میں جلتے ہیں ۔
پہلے خود اپنی عزت کریں لوگ پھر آپ کی عزت کریں گے ۔ معیاری زندگی کے لیے ایک معیار بنانا ضروری ہے اپنا معیار خود طے کریں کسی کو کاپی مت کریں آپ کی زندگی آپ ہی کو جینی ہے دنیا میں سدا نہیں رہنا مگر جتنا رہیں وہ قابل رشک رہیں۔ لوگ باتیں کرتے ہیں باتیں بناتے ہیں اپنے کانوں کو اچھی مثبت باتیں سننے کے لیے کھلے رکھیں ۔خود کو سمجھائیں  اللہ نے آپ کو کان بری باتیں سننے کے لیے نہیں دیئے لہٰذا ایسی باتوں کو سننے میں دلچسپی نہ لیں جن سے آپ کا وقت ضائع  ہو اور سوچ منفی ہو ۔ خود سے محبت کریں ۔ لوگ آپ سے محبت کریں گے ۔
خود کو عزت دیں لوگ آپ کی عزت کریں گے ۔
 اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغ زندگی 
 تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن
خود کو دوسروں کے حق میں اچھا رکھیں لوگ آپ کے حق میں اچھا کریں گے ۔

نوٹ : ادارے کا لکھاری کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں 

مزید :

بلاگ -