وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وزیرِ اعظم آزاد کشمیر، گورنر پنجاب اور گورنر گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وزیرِ اعظم آزاد کشمیر، گورنر پنجاب اور گورنر گلگت ...
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وزیرِ اعظم آزاد کشمیر، گورنر پنجاب اور گورنر گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نےوزیرِ اعظم آزاد کشمیر، گورنر پنجاب اور گورنر گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیرِاعظم شہبازشریف نے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق، گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔اس موقع پر وزیرِ اعظم شہبازشریف نے عیدالفطر کی مبارکباد دی۔شہباز شریف نے رہنماؤں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

"جیو نیوز " کے مطابق  وزیرِ اعظم آزاد کشمیر، گورنر پنجاب اور گورنر گلگت بلتستان نے بھی وزیرِ اعظم شہبازشریف کو عید کی مبارک باد دی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملک کی ترقی و خوش حالی کے لیے دعا اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔