کرپشن ریفرنس ،ایاز نیازی کی ضمانت منظور

کرپشن ریفرنس ،ایاز نیازی کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے این آئی سی ایل میں اربوں روپے کی کرپشن ریفرنس میں سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی کی ضمانت منظور کرلی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو این آئی سی ایل میں اربوں روپے کی کرپشن ریفرنس میں سابق چیئرمین ایاز خان نیازی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کی لاہور میں جاری انکوائری میں ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ نیب کراچی میں درج ریفرنس گرفتار کرنا چاہتی ہے روکا جائے۔ عدالت نے سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے نیب کو ایاز خان نیازی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔ نیب کے مطابق ملزم پر کورنگی میں 10 ایکڑزمین مہنگے داموں خریدنے کا الزام ہے۔