صوبہ بھرمیں سکول اوپن،اوقات کاربھی فائنل،صبح ساڑھے سات بجے حاضری،سکیورٹی انتظامات مکمل

  صوبہ بھرمیں سکول اوپن،اوقات کاربھی فائنل،صبح ساڑھے سات بجے حاضری،سکیورٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،خانیوال،میلسی(سٹاف رپورٹر،نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)محکمہ تعلیم پنجاب نے آج یکم اگست سے صوبہ بھر کے سکولوں کے اوقات کار جاری کردیئے ہیں محکمہ تعلیم پنجاب کے ذرائع کے مطابق بوائز سکول صبح7:30بجے لگیں گے اور چھٹی1:15ہوگی جبکہ (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
گرلز سکول صبح7.15بجے لگیں گے اور چھٹی1بجے ہوگی اسی طرح جمعہ کے روز بوائز سکول میں 11:30بجے اور گرلز سکول میں 11:15چھٹی ہوگی۔دریں اثناء سکول کھلنے کے پہلے روز مختلف اداروں میں بچوں کی حاضری کم رہی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان شمشیر احمد خان آج یکم اگست کو مختلف سکولز کا معائنہ کریں گے اور وہاں اساتذہ وسٹاف کی حاضری، صفائی اور تدریسی امورکاجائزہ لیں گے۔سی ای او نے ضلع کے تمام افسران تعلیم، سکولز سربراہان، اساتذہ وسٹاف کو ایک ہفتہ قبل ہی مکمل تیاری کے ساتھ یکم اگست کوسکولزکھولنے کی ہدایات جاری کی تھیں موسم گرما کی تعطیلات کے بعدآج(یکم اگست)سے سکول کھل جائیں گے سکولوں کے لئے اوقات کار جاری کردیئے گئے۔بتایاگیا ہے کہ آج  سے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکول کھل جائیں گے جن کیلئے  اوقات کار جاری کردیئے گئے۔ بوائز سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے چھٹی سوا ایک بجے ہوگی۔گرلز سکول صبح سوا سات بجے لگیں گے چھٹی ایک بجے ہوگی۔جمعہ کے روز بوائز سکولوں کو ساڑھے گیارہ بجے اور گرلز سکولوں میں سوا گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔ڈبل شفٹ سکولز صبح 7 بجے لگیں گے بارہ بجے چھٹی ہوگی۔ سکینڈ شفٹ میں سکول ساڑھے بارہ بجے لگیں گے چھٹی ساڑھے چار بجے ہوگی۔جمعہ کے روز سکینڈ شفٹ سکول اڑھائی بجے لگیں گے چھٹی ساڑھے پانچ بجے ہوگی۔موسم سرما کے لئیاوقات کار 15 اکتوبر سے تبدیل ہوں گے۔