ملتان:چوری‘ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں‘ شہری لٹنے پر مجبور

    ملتان:چوری‘ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں‘ شہری لٹنے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں محمد سعید سے موٹرسائیکل، الپہ پولیس کے علاقے جال والا میں ڈاکوؤں نے مزمل احمد اور مدثر سے موٹرسائیکل اور پانچ ہزار روپے چھین لئے اور تھانہ بی زیڈ کے علاقے محلہ کوڑے والا سے عجب گل سے چار مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل مالیت50ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے بستی نو میں محمد ریاض سے ملزم مظہر(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

عباس، شاہد،ایک کس نامعلوم نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل مالیت10ہزار لے گئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے غوث ا?باد سے مطلوب حسین کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، تھانہ مظفر ا?باد کے علاقے پیپلز والہ میں سائرہ بتول کے گھر سے ملزم مظہر عباس نقدی و زیور چوری کرکے لے گیا، تھانہ ممتاز ا?باد کے علاقے قاسم پور سے محمد فرحان سے دیگر8افراد کے 9موبائل چوری ہوگئے، بہاولپور بائی پاس سے سرفراز احمد کی دوکان سے نامعلوم چور 22بیٹریاں چوری کرکے لے گئے، تھانہ کینٹ کے علاقے صدر بازار سے راشددیگر11افراد کے17موبائل نامعلوم چور چوری کرکے لیگیا، تھانہ قطب پور کے علاقے گارڈن ٹاون سے ربنواز دیگر 8افراد کے موبائل چوری ہوگئے، چین ماڑی میں خلیل احمد کے زیرتعمیر گھر سے نامعلوم چور 9گارڈر چوری کرکے لے گئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے کے بلاک میں نوید کے گھر سے نامعلوم چور نقدی و زیورات مالیت28لاکھ لے گئے، تھانہ قادر پور راں کے علاقے پل مسو والی میں مظہر عباس سے ملزم مشتاق، اورنگزیب اور ایک کس نامعلوم نے اسلحہ کے زور پرموٹرسائیکل و نقدی لے گئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے سے بلال کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے حسن پروانہ سے محمد آصف سے دو نامعلوم افراد نے موبائل فون چھین لیا۔
وارداتیں