کٹوہر ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ ، پولیس کانسٹیبل شہید

کٹوہر ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ ، پولیس کانسٹیبل شہید
کٹوہر ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ ، پولیس کانسٹیبل شہید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے کٹوہر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

سعودی عرب نے پہلی مرتبہ وہ کام کرنے کا اعلان کردیا جو آج تک تاریخ میں کبھی نہ کیا گیا، ملک میں رہنے والے ہر شخص کی چیخیں نکل گئیں کیونکہ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی میں ملزمان نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار پر گولیوں کی بارش کردی ۔فائرنگ کی زد میں آکر کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جام شہادت نوش کرگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرلیا اورفرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہداکھٹے کرنے کے بعد لاش کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ تھی یا ذاتی دشمنی کا پیش خیمہ تھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا،نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے ملزمان جلد پولیس کی حراست میں ہوں گے۔

مزید : ڈیرہ مرادجمالی