’’پدماوت‘‘ کو 13 ویں صدی کے تناظر میں دیکھا جائے: شاہد کپور

’’پدماوت‘‘ کو 13 ویں صدی کے تناظر میں دیکھا جائے: شاہد کپور
’’پدماوت‘‘ کو 13 ویں صدی کے تناظر میں دیکھا جائے: شاہد کپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ فلم ’’پدماوت ‘‘ کو 13 ویں صدی کے تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہد کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں فلم’’پدماوت ‘‘ میں خودسوزی کے منظر پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہر کسی کو یہ فلم 13 صدی کے تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے جب یہ واقعہ رونما ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خودسوزی کے منظر سے قبل بادشاہ مرگیا اور بادشاہ کے مرنے پر کیسے جشن منایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں، اس فلم میں رانی پدماوتی کا خیال ہے کہ وہ خود کو برے آدمی جو ایک خوبصورت خاتون کو حاصل کرنے کے لئے پوری بادشاہت کو ختم کرنے کے لئے تیار ہوتا ہے کے حوالے کرنے سے پہلے آگ لگالے گی اور اب آپ کو فیصلہ کرنا ہے چاہے یہ غلط بات ہے یا صحیح۔
ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ میں اداکار رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون اور شاہد کپور شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -