بیرون ملک بیٹھے شخص نے پیسوں کے بریف کیس کھول دیئے ہیں:چوہدری شافع حسین

بیرون ملک بیٹھے شخص نے پیسوں کے بریف کیس کھول دیئے ہیں:چوہدری شافع حسین
 بیرون ملک بیٹھے شخص نے پیسوں کے بریف کیس کھول دیئے ہیں:چوہدری شافع حسین
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن) چوہدری شافع حسین سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ پنجاب امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31 نےکہا ہے کہ اپنوں اور منافقین کی پہچان سے بخوبی واقف ہوں۔ آجکل بیرون ملک بیٹھے شخص نے پیسوں کے بریف کیس کھول دیئے ہیں۔ لیکن پیسہ سب کچھ نہیں ہوتا ۔وہ کرسچن کمیونٹی محلہ فتحو پورہ کی جانب سے انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔

چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ   ہم نے قلیل مدت میں طویل پراجیکٹس کیے۔میرے چھوٹے بھائی چوہدری سالک حسین اور میرا اپنے بڑوں کی پیروی کرتے ہوئے ماننا ہے کہ عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا۔