مردان میں گھریلو ناچاقی پر سسر کی فائرنگ سے بیٹا اور بہو ہلاک، پوتی زخمی

مردان میں گھریلو ناچاقی پر سسر کی فائرنگ سے بیٹا اور بہو ہلاک، پوتی زخمی
مردان میں گھریلو ناچاقی پر سسر کی فائرنگ سے بیٹا اور بہو ہلاک، پوتی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان،ڈی آئی خان(آئی این پی )مردان کے علاقے کاٹنلگ قاسمی میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے اور بہو کو قتل کیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے سسر اور مرکزی ملزم محبوب اور ساس کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی شامل ہیں جبکہ ان کی بیٹی زخمی ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم محبوب علی نے گھریلو تنازع پر بیٹے ، بہو اور پوتی پر فائرنگ کی، زخمی بچی اور لاشیں کاٹلنگ ٹائپ ڈی اسپتال منتقل کی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں مقتولہ خاتون کے سسر، ساس اور نند کے شوہر کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مرکزی ملزم مقتولہ کے سسر اور ساس گرفتار ہوگئے ہیں جبکہ نند کا شوہر فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی خان میں نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو اغواء کر لیا۔ مغوی پولیس اہلکار محمد اعظم ڈیوٹی سے واپس گھر جار ہا تھا، جس کی بازیابی کے لئے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کھیرا پل کے قریب نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو اغوا ءکیا، مغوی پولیس اہلکار تھانہ یونیورسٹی میں تفتیشی شعبہ میں تعینات تھا جو کہ ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا۔ پولیس نے مغوی اہلکار کی بازیابی اور اغوا ءکاروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔