لکی مروت سے اغوا ءہونیوالے مزدورو ں میں سے 8 بازیاب 

لکی مروت سے اغوا ءہونیوالے مزدورو ں میں سے 8 بازیاب 
لکی مروت سے اغوا ءہونیوالے مزدورو ں میں سے 8 بازیاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکی مروت (آئی این پی)  دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے  کبل خیل میں 17 سویلین ورکرز کو اغواء کرلیا جن میں سے  سیکیورٹی فورسز نے 8 مغوی ورکرز کو  بازیاب کرالیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے  کبل خیل سے 17 سویلین ورکرز کو  بھتہ خوری کے لیے  اغوا ءکر لیا اور  وہاں کے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔ مغوی سویلین ورکرز نہتے تھے۔ 

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  کارروائی کرتے ہوئے اب تک8 مغوی ورکرز کو بحفاظت باز یاب کروا لیا اور باقی نہتے ورکرز کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے۔ دہشتگردوں  کی اِن پاکستان  اور عوام دشمن بہیمانہ کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں، یہ بہیمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔