شاہ محمود سے قاری صداقت کی ملاقات،بین المذاہب ہم آہنگی پر گفتگو

  شاہ محمود سے قاری صداقت کی ملاقات،بین المذاہب ہم آہنگی پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے عالمی شہرتِ یافتہ قاری سید صداقت علی نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں اتحاد بین المسلمین اور مختلف مذاہب کے مابین ہم آہنگی سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو وزار ت خارجہ سے جاری بیان میں کہاگیاکہ قاری سید صداقت علی نے اتحاد بین المسلمین اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کی جانے والی حکومتی کاوشوں کی تعریف کی۔وزیر خارجہ نے دنیا بھر میں قرآن مجید کی ترویج کیلئے قاری سید صداقت علی کی خدمات کو سراہا۔وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ تشریف آوری پر قاری سید صداقت علی کا شکریہ ادا کیا۔
شاہ محمودملاقات 

مزید :

صفحہ اول -