2019ء،پاکستان نے25ون ڈے کھیلے،9میں کامیابی ملی

    2019ء،پاکستان نے25ون ڈے کھیلے،9میں کامیابی ملی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سال2019 کے دوران پاکستان نے9ٹیموں کے خلاف25ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جن میں سی9میں کامیابی،15میں شکست اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا۔پاکستان نے افعانستان کے خلاف ایک میچ کھیلااورکامیابی حاصل کی۔آسٹریلیاکے خلاف6میچ کھیلے اورتمام میچ ہارے۔بنگلہ دیش کے خلاف ایک میچ کھیلااورکامیابی حاصل کی۔انگلینڈکے خلاف6میچ کھیلے جن میں سے ایک میں کامیابی 4میں شکست اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا۔

بھارت کے خلاف ایک میچ کھیلااورگرین شرٹس کو شکست کا سامنارہا۔نیوزی لینڈکے خلاف ایک میچ کھیلااورکامیابی حاصل کی۔جنوبی افریقہ کے خلاف6میچ کھیلے جن میں سے 3میں کامیابی اور 3میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سری لنکاکے خلاف2میچ کھیلے اوردونوں میں کامیابی گرین شرٹس کے حصے آئی۔ویسٹ انڈیزکے خلاف ایک میچ کھیلاجس میں شکست کا سامناکرنا پڑا۔