8فروری کو (ن) لیگ کی فتح کا سورج طلوع ہوگا، امیرمقام
سوات (این این آئی) صدرپاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ 8فروری کو انشاءاللہ پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح کا سورج طلوع ہوگا، عوام کی طاقت سے خیبرپختونخوا میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت بنائینگے،عوام اس بار ترقی، تعلیم و صحت اور روزگار کیلئے شیر کو ووٹ دیں۔مسلم لیگ (ن ہاو_¿س سنگوٹہ میں مختلف شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے (بقیہ نمبر45صفحہ6پر )
ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن میں روزانہ کی بنیاد پر شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام مسلم لیگ ن اور اسکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے اور انشاءاللہ 8 فروری کو پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح کا سورج طلوع ہوگا۔ الیکشن کمیشن ایک خودمختیار اور آزاد ادارہ ہے، صاف و شفاف انتخابات کیلئے قوم کا الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے۔ عدلیہ کو میرٹ، انصاف اور ملک و قوم کے مفاد کو مدنظررکھتے ہوئے فیصلے کرنے چاہیے نا کہ کسی فرد واحد یا کسی سیاسی جماعت کے مفاد کیلئے۔ ہمارا ماضی ہمارا گواہ ہے ہمیں جھوٹے اور کھوکھلے وعدوں کی ضرورت نہیں، ہم نے پہلے بھی ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالا اور اب بھی نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ہی مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
امیر مقام