ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چارسدہ میں عید کی چھٹیوں میں 5490مریضوں کا معائنہ

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چارسدہ میں عید کی چھٹیوں میں 5490مریضوں کا معائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیور و رپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چارسدہ میں عید کی چھٹیوں میں 5490مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ ری ہائیڈریشن کے 719 ، عارضہ قلب کے 216اور زچکی کے 88 کیسسز بھی شامل ۔31مریضوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ایمبولینس کے ذریعے پشاور منتقل کیا گیا ۔ او پی ڈی میں بیشتر مریضوں کو ہسپتال سے ادویات فراہم کئے گئے ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد علی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چارسدہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد علی نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ کے واضح احکامات کے عین مطابق عیدالفطر کے چھٹیوں میں عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں باقاعدہ ایک میکنز م وضع کیا گیا جس کے بہترین نتائج سامنے آئے۔ عید کے چھٹیوں میں ہسپتال کے انڈور اور آؤٹ ڈور میں ڈاکٹروں ، نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹا ف کے ساتھ ساتھ صفائی کے عملے کی ڈیوٹی 100فی صد یقینی بنائی گئی جس کی وجہ سے ہزاروں مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی گئی ۔ عید کے پہلے روز نائٹ شفٹ کے میڈیسن کاؤنٹر سے چارج نرس فرح جمال دو گھنٹے غیر حاضر رہی جبکہ تیسرے دن چارج زاہدہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہی جن کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائیگی ۔ ایم ایس ڈاکٹر محمد علی کے مطابق عید کے چھٹیوں میں 5490مریضوں کو او پی ڈی لایا گیا جن میں ری ہائیڈریشن کے 719 ، عارضہ قلب کے 216اور زچکی کے 88 کیسسز ہسپتال شامل ہے ۔ تمام مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرکے بیشتر مریضوں کو ادویات بھی ہسپتال سے فراہم کئے گئے جبکہ 31مریضوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ایمبولینس کے ذریعے پشاور منتقل کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ عید کے چھٹیوں کے دوران انہوں نے ازخو د تینوں شفٹوں میں انڈور اور آوٹ ڈور یونٹس میں مریضوں کو فراہم کی گئی طبی سہولیات کی نگرانی کی ۔