یونان نے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے 34 پاکستانیوں کو ملک بد ر کر دیا

یونان نے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے 34 پاکستانیوں کو ملک بد ...
یونان نے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے 34 پاکستانیوں کو ملک بد ر کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے 34 پاکستانیوں کو یونانی حکومت نے ملک بدر کر دیا ،لاہور ائرپورٹ ایف آئی اے نے نا مکمل کاغذات کی بنیاد پر 26افراد کو گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق یون کی حکومت کی طر ف سے ملک بد ر کئے گئے طارکین وطن کو لاہور ائیر پورٹ پر ایف آئی اے حکام نے سفری دستاویزات چیک کیں تومعلوم ہوا کہ 26 افراد غیر قانونی طور پر ایران اور ترکی کی سرحدیں عبور کرکے یونان پہنچے تھے جس پر ان افراد کو گرفتار کرکے تھانہ پاسپورٹ سرکل بھجوا دیا گیا جبکہ پاسپورٹ پر یونان جانے والے 8افراد کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔
ایف آ ئی اے نے 26 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر تے ہوئے انہیں پابند سلال کر دیا گیا ہے ۔ گرفتار افراد کا تعلق گوجرانوالہ ڈویڑن سے ہے ملزمان میں بلال، عامر، شعیب، خورشید ،مرتضے ،عباس نامی سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

مزید :

لاہور -