بیٹے نے باپ، مخالفین نے نوجوان مار ڈالا، کرنٹ لگنے سے مزدود جاں بحق

بیٹے نے باپ، مخالفین نے نوجوان مار ڈالا، کرنٹ لگنے سے مزدود جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چشتیاں‘ خانیوال ‘ سیت پور (نمائندگان)راجن پور کے نواحی علاقے نورپور منجھووالا میں بڈانی قبیلہ سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے گذشتہ روز طارق میتلا اور اُس کے ساتھیوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجہ میں طارق میتلا موقع پر جاں بحق جبکہ تین ساتھی زخمی ہوگئے واقعہ سابقہ دشمنی کاشاخسانہ بتایا جاتا ہے حاجی پور پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

منتقل کر نے اور ملزمان کو گرفتار کر نے کی بھی تصدیق کردی ہے ۔ بھٹہ کالونی نزد چوک ایم۔ پی۔ اے میں بیٹے نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اپنے والد محمد اکرم گو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ پولیس روپورٹ کے مطابق میاں بیوی اور بیٹوں کے درمیان اکثر مقتول کے درمیان جھگڑا رہتا تھا۔ وقوع کے روز پولیس کو 15 پر کال آئی کہ مذکورہ گھر کے جھگڑا ہو رہا ہے۔ جب پولیس وہاں پہنچی تو مقتول کے سر پر پٹی باندھی ہوئی تھی اور فرش پر خون کے دھبے صاف کیے ہوئے تھے۔ سٹی پولیس نے ملزمان علی عباس علی اکبر مسمات رفیقہ بی بی، کے خلاف محمد اکرم کو قتل کرنے اور خون صاف کر کے شہادت ختم کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ خانیوال نانک پورمیں ٹوکا مشین پہ کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 45سالہ دلدار ولد اعظم جاں بحق ہوگیا۔ سیت پور کے علاقے ملک ارائیں کے مقامی لوگوں نے پولیس تھانہ سیت پور کو اطلاع دی کہ جوار کے کھیت میں ایک نوجوان کی لاش پڑی جس پر پولیس تھانہ سیت پور نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا نوجوان کی عمر تیس سال کے قریب ہے مقامی لوگوں کے مطابق یہ ایک فاتر العقل شخص تھا جو عرصہ دس سالہ سے اس موضع میں آوارہ گھومتا رہتا تھا لاش کو جنگلی جانوروں نے بھمبھوڑ ڈالا تھا پولیس تھانہ سیت پور نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو امانتََا دفنا دیا ۔