مائیک پومپیو کا ملا عبد الغنی برادر سے رابطہ، امریکہ طالبان معاہدہ پرتبادلہ خیال

مائیک پومپیو کا ملا عبد الغنی برادر سے رابطہ، امریکہ طالبان معاہدہ پرتبادلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور افغان طالبان لیڈر ملا عبدالغنی برادر کے درمیان گزشتہ روز اہم ویڈیو کا نفر نس ہوئی۔ امریکی وزارت خارجہ کی اطلاع کے مطابق پومپیو نے ملا برادر پر زور دیا کہ طالبان افغانستان میں تشدد میں کمی، فروری میں طے پانے والے افغان امن سمجھوتے کے تقاضوں کے مطابق مفاہمتی رویہ اختیار کریں۔ امریکی اور طالبان لیڈر کے درمیان یہ رابطہ ایسے وقت ہوا ہے جب یہ خبریں چل رہی تھیں کہ روس نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کیلئے انعام فراہم کیا تھا، تاہم صدر ٹرمپ نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا انہیں انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف سے اس طرح کی کوئی بریفنگ نہیں ملی۔ دونوں لیڈروں کا یہ تازہ رابطہ اسلئے بھی اہم ہے کہ اس وقت امریکہ کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد افغان امن معاہدے کوموثر بنانے کیلئے خطے کے دورے پر ہیں جس کے دوران وہ پاکستان بھی جائیں گے۔ تاہم زلمے خلیل زاد کورونا وائرس کی وجہ سے کابل انتظامیہ کے لیڈرو ں سے براہ راست ملاقات کی بجائے ان سے ویڈیو کانفرنس پر بات کریں گے۔ادھر غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے ایک ترجمان سہیل شاہین نے بتایا ویڈیو کانفرنس میں امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر پیشرفت سے متعلق بھی با ت چیت ہوئی۔
پومپیو رابطہ

مزید :

صفحہ اول -