بجٹ کی منظوری حکومت اور اتحادیوں کے متحد ہونے کا ثبوت، شبلی فراز

  بجٹ کی منظوری حکومت اور اتحادیوں کے متحد ہونے کا ثبوت، شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ41 ووٹوں کی اکثریت سے بجٹ منظور ہوا جو واضح ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی اور اتحادی متحد ہیں۔وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ٹویٹ میں کہا کہ بجٹ میں تجویز کردہ اقدامات سے معیشت کا پہیہ چلے گا اور روزگار کی نئی راہیں کھلیں گی۔ عالمی کساد بازاری اور ملکی معاشی چیلنجز کے تناظر میں ٹیکس فری بجٹ وزیراعظم عمران خان کی عوام دوستی کا مظہر ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن نے غیر یقینی کا ماحول پیدا کرکے عوام میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش کی اور اپنی سیاسی سوچ کے کھوکھلے پن کا مظاہرہ کیا۔
شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -