محسن نقوی کے سرجری سے متعلق بیان پر شاہین آفریدی کا ایسا رد عمل کے وہاں موجود صحافیوں کی ہنسی نکل گئی

محسن نقوی کے سرجری سے متعلق بیان پر شاہین آفریدی کا ایسا رد عمل کے وہاں ...
محسن نقوی کے سرجری سے متعلق بیان پر شاہین آفریدی کا ایسا رد عمل کے وہاں موجود صحافیوں کی ہنسی نکل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے ٹیم میں سرجری سے متعلق کیے گئے سوال پر ایسا رد عمل دے دیا کہ سوال کرنے والے صحافیوں کی بھی ہنسی نکل گئی۔ لند ن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے شاہین آفریدی سے سوال کیا کہ ٹیم میں سرجری کے حوالے سے بتائیں  ؟ اس پر شاہین آفریدی مسکراتے ہوئے استفسار کیاکہ سرجری کس کی ، کوئی بیمار ہو گیا ہے ؟ ۔شاہین آفریدی کے منہ سے یہ جواب سن کر وہاں موجود صحافی بھی ہنس پڑے ، پھر ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کیا توقع کر رہے ہیں کونسی سرجری ہونی چاہیے؟ اس پر شاہین آفریدی نے کہا کہ مجھے اس بارے میں علم نہیں ہےلیکن ہمیں کرکٹ میں بہت کچھ درست کرنے کی ضرورت ہے ۔

 شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بھارت نے اچھی کرکٹ کھیلی، جب محنت کرتے ہیں تو رزلٹ اچھا ملتا ہے، جو ٹیم پروسس کے ساتھ آتی ہے وہ کامیاب ہوتی ہے۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے،  پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پرفارمنس پر ہے، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، قوم جلد بڑی سرجری ہوتے ہوئے دیکھے گی۔

مزید :

کھیل -