تعمیراتی سیکٹر نے بھی ہڑتال کی دھمکی دیدی

تعمیراتی سیکٹر نے بھی ہڑتال کی دھمکی دیدی
 تعمیراتی سیکٹر نے بھی ہڑتال کی دھمکی دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تعمیراتی سیکٹر نے  بھی حکومت کو  ہڑتال کی دھمکی دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان سردار طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق نے کہا ہے کہ تعمیراتی سیکٹر پر ٹیکسز کی بھرمار ناقابل قبول ہے ، 15جولائی کو ملک بھر میں ہڑتال کریں گے،بجٹ منظور کرتے وقت وہ ٹیکس بھی لگا دئیے جو تجویز بھی نہیں کیے گئےتھے۔تاجروں کی ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔

"جنگ " کے مطابق سردار طاہر اور زاہد رفیق نے کہا کہ سیون ای شق نے کاروبار میں مشکلات پیدا کی ہوئی تھیں جس کو ختم کرنے کا ہم نے مطالبہ کیا تھا مگر حکومت نے سیون ایف کی نئی شق ڈال دی ہے جو پہلے مجوزہ بجٹ میں نہیں تھی جس کے بعد ڈویلپرز اور بلڈرز پر بالترتیب 15اور 10؍ فیصد مزید ٹیکس لگا دیا گیا ہے جو بلاآخر صارف پر ہی بوجھ جائے گا۔ ٹیکسز میں اضافہ کرکے ریونیو بڑھانے کی حکومتی ترکیب ایک بار پھر ناکام ہوگی، ہمارا اب بھی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں ہماری تجاویز پر عمل کریں ہم یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ایک ہزار ارب ٹیکس اکٹھا  کرکے دیں گے۔ آج ملک بھر میں ہونے والی تاجروں کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں ابھی بھی حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ ان پالیسیوں کے عملدرآمد میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو 5 جولائی کو ملک بند کرنے کی دھمکی دیدی  ہے ۔