آئی سی سی نے پاک زمبابوے سیریز کو تاریخی قرار دیدیا

آئی سی سی نے پاک زمبابوے سیریز کو تاریخی قرار دیدیا
آئی سی سی نے پاک زمبابوے سیریز کو تاریخی قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کو تاریخ کا ناقابل فراموش حصہ قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی بھی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز کو سراہنے پر مجبور ہو گیا ہے اور اور پاکستان میں کرکٹ کا در کھولنے والی اس سیریز کو تاریخی قرار دیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ 2 سیریز کے 5 میچوں میں 2306 رنز، 4 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں تاریخ کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلی جانے والی سیریز میں ایمپائرز کی تعیناتی کا کام بھی پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے کیا تھا اور آئی سی سی نے آفیشلز کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا تاہم اب آئی سی سی بھی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی گئی سیریز کو سراہنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

مزید :

کھیل -