رحیم یار خان ‘کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹر میں عوامی مشکلات ختم کرنیکا حکم

رحیم یار خان ‘کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹر میں عوامی مشکلات ختم کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (بیورو نیوز)ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک سے قبل بلاجواز مہنگائی کے رجحان کو کنٹرول ، صارفین کو ناجائز منافع خوروں سے نجات دلانے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھاتے ہوئے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف نتیجہ خیز کارروائیاں کی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور ناجائزمنافع خوری کے خاتمہ کے لئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر شوذب سعید، ڈی او(سی)محمد حنیف، اسسٹنٹ کمشنرز عباس رضا ناصر،کیپٹن(ر)شاہ میر اقبال، فاطمہ بشیر، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر بشارت حسین ہاشمی، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر حسن ،ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر سبطین شاہ ،اسد غفار، محمد اصغر سمیت دیگر شریک تھے۔ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے کہا کہ پھلوں، سبزیوں، دالوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی روزانہ مانیٹرنگ کی جائے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ز اپنی تحصیلوں میں سبزی و پھل مارکیٹ میں ہونے والی نیلامیوں کی از خود نگرانی یقینی بنائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری طور پر مقررکردہ قیمت سے زائد اور پرائس لسٹ آویزاں کئے بغیر اشیائے روز مرہ فروخت کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لائیں،دریں اثناء ڈی سی او کیپٹن(ر)ظفر اقبال نے کہا ہے کہ دستیاب وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹر میں عوامی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے ان خیالات کا اظہارانہوں نے چاروں تحصیلوں کے انچارج کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹرز سے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر شوذب سعید، اسسٹنٹ کمشنرز عباس رضا ناصر، کیپٹن(ر)شاہ میر اقبال، فاطمہ بشیر میں شریک تھیں۔انہوں نے گرمی کی شدت کے باعث سینٹرز میں آنے والے افراد کے لئے اضافی شیڈز، کرسیاں، ٹھنڈے پانی کا انتظام اور پنکھے لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹوکن کے اجراء کو بروقت یقینی بنایا جائے اور انتظار کی خفت سے بچانے کے لئے پہلے70ٹوکن کی چلت کے بعد دیگر کو دوپہر12بجے کے بعد کا وقت دیا جائے انہوں نے تمام سینٹرز انچارجز کو کسی بھی مسئلہ کے حل کے لئے اپنے اسسٹنٹ کمشنرز سے رابطہ رکھنے اور زیر التواء کیسز کے خاتمہ کے لئے معاونت حاصل کرنے کی ہدایت کی جبکہ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن(ر)شاہ میر اقبال کو تحصیل خانپور اور لیاقت پور جبکہ اسسٹنٹ کمشنر فاطمہ بشیر کو تحصیل رحیم یار خان اور صادق آباد کے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سینٹر کا ہفتہ وار معائنہ کرنے اور درپیش مسائل کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔