”سلمان خان کی ’ٹھکائی‘ کرو اور 2 لاکھ لے لو“ دبنگ خان نے اپنی فلم کا ایسا نام رکھ لیا کہ بھارتی آپے سے باہر ہو گئے، ’دھلائی‘ کرنے والے کو 2 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا، فلم کا کیا نام رکھا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

”سلمان خان کی ’ٹھکائی‘ کرو اور 2 لاکھ لے لو“ دبنگ خان نے اپنی فلم کا ایسا ...
”سلمان خان کی ’ٹھکائی‘ کرو اور 2 لاکھ لے لو“ دبنگ خان نے اپنی فلم کا ایسا نام رکھ لیا کہ بھارتی آپے سے باہر ہو گئے، ’دھلائی‘ کرنے والے کو 2 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا، فلم کا کیا نام رکھا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے اپنی ایک فلم کا ایسا نام رکھ لیا ہے کہ انتہاءپسند ہندو آگے سے باہر ہو گئے ہیں انتہاءپسند ہندوﺅں کی ایک تنظیم نے سلمان خان پر حملہ کر کے ان پر تشدد کرنے والے شخص کو2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔خواجہ آصف نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار ، سپریم کورٹ نے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی 
بھاری خبر رساں ادارے کے مطابق سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم کا نام ”لوراتری“ رکھا ہے جس پر وشوا ہندو پریشد کے بین الاقوامی صدر پراوین توگاڑیا نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی سلمان خان پر حملہ کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بنائے گا، اسے 2 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
پراشار کی سربراہ میں چلنے والی انتہاءپسند تنظیم نے گزشتہ روز احتجاج کرتے ہوئے سلمان خان کی فلم کے پوسٹر بھی جلائے اور ن کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق تنظیم کے صدر نے عوامی مقام پر سلمان خان پر حملہ کر کے تشدد کرنے والے کیلئے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔


پراوین توگاڑیا نے موقف اپنایا ہے کہ سلمان خان کی فلم کا نام ”نوراتری“ کے نام کو بگاڑ کر رکھ گیا ہے جو ایک مذہبی تہوار ہے اور اس وجہ سے لاکھوں ہندوﺅں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
ہم سلمان خان کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں اور فلم پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن اگر اس فلم کو نمائش کی اجازت دی گئی تو ہم اس کی شدید مخالفت کریں گے۔
واضح رہے کہ یہ فلم اکتوبر میں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی جس میں ان کے بہنوئی ’آیوش شرما‘ نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔