کچہ میں ڈاکوؤں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع، ٹھکانوں کی مانیٹرنگ 

کچہ میں ڈاکوؤں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع، ٹھکانوں کی مانیٹرنگ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 راجن پور((تحصیل رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) راجن پور بنگلہ اچھا کچہ کے علاقے میں کریمینل(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
 گینگز کے خلاف راجن پور پولیس کی جانب سے گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔پولیس پورے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی بیغ کنی کا فیصلہ کر چکی ہے۔ راجن پور کے کچے کے علاقہ میں ایک بار پھر ڈاکووں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے  بکتر بند،اے پی سی گاڑیاں علاقہ میں پہنچا دی گئیں ہیں،  سپیشل پولیس یونٹ سمیت ضلع پولیس اور ایلیٹ پولیس فورس کے ایک ہزار سے زائد جوان طلب کر لیئے گئے۔ ڈی پی او راجن ہور فیصل گلزار نے کہا کہ پولیس  کی معاونت کے لئے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں  کو بھی بلایا جا سکتا ہیتازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈاکووں کے ٹھکانوں کو پولیس نے چاروں اطراف سے گھیر لیاہے ڈاکووں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار نے توقع ظاہر کی ہے آپریشن بہت جلد کامیابی کی منزل پر ہو گا۔پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ آر پی او ڈیرہ غازی خان فیصل رانا اور ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار آپریشن کی نگرانی کے لئے تھانہ سونمیانی میں موجود ہیں جبکہ آپریشن کی کمانڈ ڈی پی او فیصل گلزار کر رہے ہیں۔راجن پور کے کچے کا یہ علاقہ گذشتہ ایک عشرے سیڈاکووں اور پولیس کے درمیان میدان جنگ بنا ہوا ہے رینجرز بھی معاونت کرتی رہی ہے۔ماضی میں جرائم پیشہ افراد کے علاوہ طالبان اور ایم کیو ایم کے ارکان کی موجودگی کی اطلاعات پر بھی آپریشن ہوئے۔آپریشن میں پولیس کو کامیابی مل جاتی ہے اور اس بار بھی آپریشن میں کامیابی کے قوی امکانات ہیں۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن لادی گینگ کے بعد ڈی جی خان ریجن میں دوسرا بڑا گرینڈ  آپریشن ہے۔
آپریشن