چیمپیئنز ٹرافی 2025 : قذافی سٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ گراکر جدید عمارت بنانیکا منصوبہ

چیمپیئنز ٹرافی 2025 : قذافی سٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ گراکر جدید عمارت بنانیکا ...
چیمپیئنز ٹرافی 2025 : قذافی سٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ گراکر جدید عمارت بنانیکا منصوبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلئے قذافی سٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کے حوالے سے کام شروع کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے کام کے لئے ابتدائی طور پر مین بلڈنگ سے دفاتر کی منتقلی کا کام شروع کیا گیا ہے جس کیلئے تمام ڈائریکٹرز اور ان کے شعبوں کو فار اینڈ بلڈنگ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی منتقل کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران دفاتر کی منتقلی کا کام مکمل ہو جائے گا جس کے بعد مین بلڈنگ کو گرانے کا منصوبہ ہے، نئی عمارت کو جدید طرز پر گراو¿نڈ کے قریب بنانے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مین بلڈنگ میں زیادہ تر ہوسپیٹلیٹی باکسز فرنٹ پر بنانے کا منصوبہ ہے جبکہ قذافی سٹیڈیم کے عمران خان اور فضل محمود انکلوژر میں سیٹوں کی گنجائش بڑھائی جائے گی، منصوبے کے مطابق شائقین کو بہتر ویو دینے کے لئے نئی سکرینیں بھی نصب کی جائیں گی۔واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم، کراچی کے نیشنل کرکٹ ارینا اور قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا اعلان کر چکے ہیں جس کے تحت تینوں سٹیڈیمز میں شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش بڑھائی جائے گی۔اپ گریڈیشن کا کام چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی وجہ سے کیا جا رہا ہے، چیمپیئنز ٹرافی آئندہ برس فروری مارچ میں 3 وینیوز پر شیڈولڈ ہے لیکن 6 ماہ کے دوران اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنا پی سی بی کے لئے بڑا چیلنج ہو گا۔اپ گریڈیشن کے لئے غیر ملکی کنسلٹنٹ اور ڈیزائنرز کی خدمات لی گئی ہیں جبکہ اپ گریڈیشن کے دوران انٹرنیشنل میچز کے لئے پلان بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

مزید :

کھیل -