ہمارے ساتھ بدمعاشی کی گئی تو ہم بھی بدمعاشی کا رویہ اختیار کریں گے: مولانا فضل الرحمان

ہمارے ساتھ بدمعاشی کی گئی تو ہم بھی بدمعاشی کا رویہ اختیار کریں گے: مولانا ...
ہمارے ساتھ بدمعاشی کی گئی تو ہم بھی بدمعاشی کا رویہ اختیار کریں گے: مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ بدمعاشی کی گئی تو ہم بھی بدمعاشی کا رویہ اختیار کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پی ٹی آئی وفد اور مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترامیم مسودے پر مشاورت ہوئی، ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ،ا سد قیصر، عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، حامد خان اور صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اراکین پارلیمنٹ  پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، ہمارے ارکان کو بڑی بڑی آفرز دی جارہی ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی ترامیم پر کمیٹی میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا، ہمارے ارکان کو ہراساں کیا جارہا ہے۔اس سے قبل 26 ویں آئینی ترمیم پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔