پیرو، امیزون کے جنگلات میں ہنگامی صورتحال نافذ

پیرو، امیزون کے جنگلات میں ہنگامی صورتحال نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیما (اے پی پی) پیرو کی حکومت نے لوریٹو ریجن میں تیل کے رساؤ کے باعث امیزون کے بارانی جنگلات کی سولہ آبادیوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری حکم نامہ ضلع امیزا میں تیل کے رساؤ کو ایک مہینے سے زیادہ جبکہ ضلع مورونہ میں رساؤ کے تین ہفتے سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد جاری کیا گیا۔ہنگامی حالات کے دوران سرکاری ادارے ان دونوں اضلاع کے آبادیوں کو تیل کے اثرات و نقصانات سے محفوظ رکھنے اور تیل کی صفائی میں معاونت فراہم کریں گے۔انھوں نے بتایا کہ تیل کی پائپ لائن دور دراز پہاڑی علاقوں اور جنگل سے گزر کر آئل ریفائنری کو منتقل کرتی ہے، دونوں اضلاع میں تیل کے حالیہ رساؤ سے 32 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہورہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -