تھری جی لائسنس کی تقسیم 10مئی کو متوقع

تھری جی لائسنس کی تقسیم 10مئی کو متوقع
تھری جی لائسنس کی تقسیم 10مئی کو متوقع
کیپشن: 3G

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اکنامک رپورٹر)آپ یقینا تھری جی سروس کے باقاعدہ آغاز کے منتظر ہوں گے۔خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)10مئی کو تھری جی لائسنس کی تقسیم کے لئے تقریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔یادرہے کہ موبی لنک،یوفون زونگ اور ٹیلی نار تھری اور فور جی کی بولی میں لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔اب ان کمپنیوں کو حکومت کی جانب سے لائسنس اور این او سی کا انتظار ہے۔اطلاعات یہ ہیں کہ وزیر اعظم نوازشریف اس تقریب میں لائسنس تقسیم کریں گے۔اس سلسلے میں انہیں درخواست جمع کرادی گئی ہے اور اس تقریب کا انعقاد بھی وزیرا عظم سیکرٹریٹ میں ہی متوقع ہے۔یو فن،موبی لنک اور ٹیلی نار تھری جی جبکہ زونگ فورجی کی بولی میں کامیاب قرار پائے تھے۔امید ہے کائسنس موصول ہونے کے بعد جلدہی تھری جی اور فورجی سروس کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔یوفون اور ٹیلی نار پہلے ہی بڑے شہروں میں آزمائشی سروس کا آغاز کر چکی ہیں۔