ابلے چاولوں کا ایک پیالہ کوکاکولا کی کتنی بوتلوں کے برابر ہوتا ہے؟ جواب جان کر آپ کے واقعی ہوش اُڑ جائیں گے

ابلے چاولوں کا ایک پیالہ کوکاکولا کی کتنی بوتلوں کے برابر ہوتا ہے؟ جواب جان ...
ابلے چاولوں کا ایک پیالہ کوکاکولا کی کتنی بوتلوں کے برابر ہوتا ہے؟ جواب جان کر آپ کے واقعی ہوش اُڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) اگر آپ چاول کھانے کے شوقین ہیں تو آپ کے لئے بری خبر یہ ہے کہ اس کی وجہ سے آپ کے جسم کو بہت زیادہ نشاستے کی مقدار مل رہی ہے جو کہ آپ کے لئے خطرناک ہے۔ ایشیائی باشندوں کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ ان میں ذیابیطس کی شرح زیادہ ہے جس کی وجہ جہاں دیگر عادات ہیں وہیں چاول کھانا بھی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چاول انسان کے لئے اس قدر خطرناک ہیں کہ ان کی وجہ سے انسان کا شوگر لیول اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ اسے ذیابیطس بھی لاحق ہوسکتی ہے۔

وہ قدرتی غذاجسے کھاکرکے آپ صرف 7دن میں اپنا وزن کم کرلیں گے
ہیلتھ پروڈکشن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو زی یونگ کینگ کا کہنا ہے کہ اگر روزانہ چاول کھائے جائیں توذیابیطس ہونے کا امکان11فیصد بڑھ جاتا ہے۔ہاورڈ سکول آف پبلک ہیلتھ کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چاولوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ زیادہ نقصان دہ نہیں،حالانکہ یہ بہت ہی خطرناک ہوتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ ایک چاولوں کے پیالے میں اتنی کاربوہائیڈریٹس ہوتی ہے جتنی کوکاکولا کے ایک کین میں۔جب یہ کاربز چینی میں تبدیل ہوتی ہیں تویہ فوری خون میں شامل ہوکرجسم میں داخل ہوجاتی ہے۔اس کی وجہ سے جسم میں چینی کی مقدار نارمل حد سے زیادہ ہوجاتی ہے ۔روزانہ چاول کھانے سے گردوں کونقصان پہنچتا ہے اور یہاں سے ذیابیطس لاحق ہونے کا آغاز ہوتا ہے۔ اگر آپ ذیابیطس کے خطرے سے بچنا چاہتے ہیں تو چاولوں کی مقدار کم کردیں اور روزانہ کی بجائے ہفتے میں ایک بار چاول کھائیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -