پنجاب کے نان فارمل سکولوں میں ایلیمنٹری و مڈل ٹیک ایجوکیشن، اڈلٹ لٹریسی ایپ لانچ
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے نان فارمل سکولوں میں ایلیمنٹری اور مڈل ٹیک ایجوکیشن کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں اڈلٹ لٹریسی ایپ بھی متعارف کروائی گئی۔ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری لٹریسی سید حیدر اقبال اور ڈی جی لٹریسی ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ جائیکا کے تعاون سے ٹیک ایجوکیشن کا سلیبس بہت کم وقت میں تیار کیا گیا ہے۔ سکلز پروگرامز کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے ڈیجیٹل لرننگ پر منتقل ہو رہے ہیں۔ ٹیک ایجوکیشن کے نصاب کی لانچنگ اسی سلسلے کی کڑی ہے جبکہ اگلے مرحلے میں میٹرک ٹیک کا سلیبس بھی جلد لانچ کر رہے ہیں۔لٹریسی ایپ کے استعمال کیلئے نان فارمل سکولوں کو ٹیبلٹ اور سمارٹ فونز فراہم کئے جا رہے ہیں۔
سید حیدر اقبال نے کہا کہ اڈلٹ لٹریسی بہت بڑا چیلنج ہے جس سے عہدہ برآ ہو رہے ہیں۔ اسی ضمن میں آئندہ سال مرحلہ وار 1200 اڈلٹ لٹریسی سنٹرز کا آغاز کیا جائے گا۔ پنجاب کی 10 ہزار سے کم آؤٹ آف سکول چلڈرن والی تحصیلوں میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن کرنے کے منصوبہ کا آغاز جنوری سے کیا جا رہا ہے جس کیلئے 8 ماہ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ان 10 تحصیلوں میں آؤٹ آف سکول بچوں کی شرح صفر کرنے کیلئے 1430 ملین روپے درکار ہوں گے۔
سیکرٹری لٹریسی نے ڈونر اداروں کے تعاون یہ ہدف قبل از وقت حاصل کر لینے کی امید کا بھی اظہار کیا ۔
تقریب میں ٹرینرز اور لٹریسی موبلائزرز میں ٹیبلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں سیکرٹری لٹریسی حیدر اقبال، ڈی جی لٹریسی ڈاکٹر خرم شہزاد کے علاوہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن، جائیکا، ورلڈ بنک، سکلز ڈویلپمنٹ، پی اینڈ ڈی، فیڈرل ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ اداروں سے بھی افسران شریک تھے۔