بھارتی کرکٹر کے گھر بیٹے کی پیدائش، نومولود کے نام کا بھی اعلان کردیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اکشر پٹیل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق بھارتی آل راؤنڈر اکشر پٹیل نے 24 دسمبر کو انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ ان کے ہاں 19 دسمبرکو بیٹا پیدا ہوا۔
اکشر اور اہلیہ نے انسٹاگرام پر نومولود بچے کی تصویر بھی اپ لوڈ کی جس میں اس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی خاص جرسی پہنی ہوئی تھی۔
جوڑے نے تصویر کے ساتھ پیغام پوسٹ کیا اور بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ' ہکش پٹیل' رکھا ہے۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ اکشر پٹیل کو بارڈرگواسکر ٹرافی کے لیے اس لیے منتخب نہیں کیا گیا کیونکہ وہ اپنے بچے کی پیدائش کی وجہ سے چھٹی پر ہیں۔
واضح رہے کہ اکشر پٹیل جنوری 2023 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔