امریکی بیانات کی روشنی میں آج تک کسی کی رہائی نہیں ہوئی، حسین حقانی

امریکی بیانات کی روشنی میں آج تک کسی کی رہائی نہیں ہوئی، حسین حقانی
امریکی بیانات کی روشنی میں آج تک کسی کی رہائی نہیں ہوئی، حسین حقانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ امریکی بیانات کی روشنی میں آج تک کسی کی رہائی نہیں ہوئی۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران حسین حقانی نے کہا کہ امریکہ کی پالیسی سوشل میڈیا پر نہیں بنتی۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے دور حکومت میں امریکی اہم شخصیات سے عافیہ صدیقی کے معاملے پر میں نے ملاقاتیں کی تھیں۔

سابق سفیر نے مزید کہا کہ امریکہ نے پاکستان سے عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر بات چیت کو آگے بڑھانے سے انکار کردیا تھا۔اُن کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے معاملے پر امریکی نمائندے بیانات دیتے رہتے ہیں، لوگوں کی غلط فہمی ہے کہ امریکی حکام فون کریں گے تو سب کچھ ہوجائے گا۔حسین حقانی نے یہ بھی کہا کہ ان بیانات کی روشنی میں آج تک کسی کی رہائی نہیں ہوئی، میں بھی چاہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔

مزید :

قومی -