کراچی ایئر پورٹ پر پولیس اہلکار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ، حیران کن انکشاف

کراچی ایئر پورٹ پر پولیس اہلکار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ، حیران کن ...
کراچی ایئر پورٹ پر پولیس اہلکار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ، حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ 

مقامی اخبار ’روزنامہ جنگ‘ کے مطابق مطابق  ملزم محمد عثمان غیر ملکی پرواز سے کینیڈا جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے شیخوپورہ کے ایجنٹ سے ایک کروڑ 5 لاکھ روپے میں ویزا لیا تھا۔ 

ایف آئی اے کے مطابق ملزم پنجاب پولیس کا کانسٹیبل اور وومن انکلیو گجرانوالہ میں تعینات ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کےلیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔