بھارت، ریاست بیہار میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ، 8 زخمی

بھارت، ریاست بیہار میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ، 8 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آن لائن) بھارتی ریاست بیہار میں آسمانی بجلی گرنے سے گیارہ افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ ریاست بیہار میں آسمانی بجلی گرنے سے تین اضلاع میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ بیہار کے وزیر اعلی نیتش کمار نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے طبی حکام کو زخمیوں کا علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔
بھارت