لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مئی کا مہینہ شروع ہو گیا ہے اور ملک بھر کے مختلف شہروں کے درجہ حرارت نے شدید گرمی کی ’نوید‘ سنا دی ہے۔ گرمیوں کا عادی ہونے میں ابھی چند ہفتے درکار ہوں گے اور جب سخت گرمی میں ٹھنڈے دودھ کا گلاس ہاتھ میں آتا ہے تو کچھ دیر کیلئے ایسا خوشگوار احساس ہوتا ہے جو بھولے نہیں بھلایا جاتا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں نئیں بولدی۔۔۔“ میشاءشفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر ایسا کام کر دیا کہ پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل ہو گیا، جان کر علی ظفر ’مسکرا‘ اٹھیں گے
خیر!!! دودھ کا یہ اشتہار آنے سے پہلے تو ایسا ہی تھا لیکن اس اشتہار کو دیکھنے کے بعد دودھ پیتے وقت آپ کے کیا تاثرات ہوں گے؟ اس بارے میں تو آپ خود ہی بہتر بتا سکیں گے لیکن سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے اس اشتہار کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے ایسی وجوہات بھی بتائی ہیں کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے۔
دودھ بنانے والی کمپنی ”اولپرز“ کے نئے اشتہار میں ایک خوبصورت لڑکی اور گائے کو دکھایا گیا ہے لیکن ان دونوں کے درمیان جو ”کیمسٹری“ پیدا کی گئی ہے وہ انتہائی حیران کن اور غیر متوقع ہے۔ سب سے پہلے تو یہ دیکھیں ذرا کہ اشتہار میں نظر آنے والی ماڈل گائے کے ’تھنوں‘ کو ہاتھ لگاتے ہوئے کس انداز میں گائے کی جانب دیکھتی ہے اور پھر ردعمل کے طورپر گائے کو بھی اپنی پیاری سی ’مالکن‘ کی جانب دیکھتے دکھایا گیا ہے۔
ایسا ہی کچھ اس وقت بھی ہوتا ہے جب مذکورہ ماڈل گائے کے اوپر پڑی چادر ہٹاتی ہے اور پھر اس کے ماتھے پر پیار سے ہاتھ پھیرتی ہے۔
اگلے سین میں یہ بھی واضح نظر آتا ہے کہ مذکورہ گائے کو دیگر گائیوں سے الگ رکھا جاتا ہے۔ باقی تمام گائیں کھلے میں پھر رہی ہوتی ہیں جبکہ اس کی من پسند یا یوں کہہ لیں کہ ’معصوم‘ گائے باڑے میں بند ہوتی ہے۔
اگر آپ کو یہ محسوس ہو رہا ہے کہ یہ سب کچھ ویسے نہیں ہے جیسے بتایا جا رہا ہے تو ذرا دیکھیں کہ ایک صارف نے اس اشتہار پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا لکھا؟ مذکورہ صارف کا کہنا تھا ”کیا اس لڑکی نے گائے کے تھنوں کو چھیڑتے ہوئے اس کی جانب شہوت انگیز انداز میں دیکھا ہے؟ یہ کتنا ہی عجیب ہے۔ مجھے شرم آ رہی تھی یار! کچھ بھی نیا نہیں، ویسی پرانی کم بجٹ والی پروڈکشن ہے۔ ویسے ہی شہوت انگیز مناظر، لالالالا۔۔۔ جھنکار۔۔۔ وہی پرانا دعویٰ کہ ہمارا دودھ آپ سے بہتر ہے اور دیگر اسی طرح کے بکواس دعوے۔“
عمر مقصود نے لکھا ”اس اشتہار نے تو مجھے مخبوط الحواس بنا دیا ہے۔۔۔ کتنا ہی بکواس اشتہار ہے“
عمر آصف نے ڈانس نہ ہونے کی وجہ سے اشتہار کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ”یہ اشتہار بہت اچھا ہے۔ کم از کم گائے اور لڑکی ڈانس تو نہیں کر رہے“
انعام الرحیم نے لکھا ” ہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔ شہوت انگیز نظر۔۔۔ ہاہاہاہاہاہاہا“
ماریہ پٹیل نے لکھا ”بہت ہی علامتی قسم کا اشتہار ہے“
مریم یوسف نے لکھا ” اف!!! یہ اشتہار بہت زہر ہے“
طٰحہ منیر نے لکھا ”یہ کیا بکواس ہے!!!“