ن لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے گی، چوہدری جعفر اقبال

ن لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے گی، چوہدری جعفر اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اوچ شریف (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی راہنما و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی چودھری محمد جعفر اقبال گجر نے کہا کے کہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے پاکستانی عوام کی خوشیاں چھین لیں۔پاکستان کی ترقی کے سفر کا مکمل پہیہ جام ھوگیا۔مسلم لیگی قائدین نے ہر آزمائش میں اپنی سچائی کے ذریعے حالات کا مقابلہ کرکے قوم کے آگے سرخرو ھو چکے ہیں۔(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی بانی جماعت ھے جو ایک بار ملک میں سرسبز انقلاب لا سکتی ھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ھوئے کیا۔انہوں نے کہ اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے حکمرانوں کو خود گھر جانے کی جلدی ھے لیکن سیاسی شہادت کی چھری انکو کوئی بغل میں نہیں دبانے دے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ہر مشکل حالات میں بھی سیاسی انتقام کا سامنا کرتے ھوئے بے گناہ جیلیں کاٹیں۔لیکن صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی ہی ناقص پالیسیاں لے ڈوبیں گی۔
جعفر اقبال