صدر مملکت کا مختلف مکاتب فکر کے 14علماءسے ٹیلیفونک رابطہ ، احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کرانے کےلئے کر دارادا کر نے کی اپیل 

 صدر مملکت کا مختلف مکاتب فکر کے 14علماءسے ٹیلیفونک رابطہ ، احتیاطی تدابیر پر ...
 صدر مملکت کا مختلف مکاتب فکر کے 14علماءسے ٹیلیفونک رابطہ ، احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کرانے کےلئے کر دارادا کر نے کی اپیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر عارف علوی نے انسدادِ کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیلئے مختلف مکاتب فکر کے 14 علماءسے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں صدر مملکت نے رمضان المبارک میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرانے کیلئے علماء سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی،علماءکرام اپنے اپنے حلقہ اثر میں انسدادِ کورونا تدابیر پر عمل درآمد کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے مختلف مکاتب فکر کے جید علماءسے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علماءلوگوں کو ماسک پہننے اور وبا کی روک تھام کیلئے حکومت کیساتھ تعاون کی تلقین کریں،حضور نبی کریمﷺ کی وبا سے بچنے کیلئے دی گئی ہدایات پر عمل کی ضرورت ہے،علماءاس امتحان میں قوم کو نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کریں، علماءکی بین المذاھب اور بین المکاتب ہم آہنگی کیلئے صدر مملکت کے کردار نے تعریف کی ۔

صدر مملکت نے مفتی محمد تقی عثمانی اور پیر محمد امین الحسنات سے ٹیلیفونک گفتگو کی،مفتی تقی عثمانی نے انسداد کورونا کیلئے صدر مملکت کے کردار کو سراہا،مفتی تقی عثمانی نے صدر مملکت سے سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں قائم کمیٹی سے اوقاف بل پر جلد پیش رفت کرانے کی درخواست کی ،صدر مملکت نے پیر نقیب الرحمن،علامہ راجہ ناصر عباس سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی ،پیر محمد امین الحسنات نے اہم امور پر علماءسے مشاورت پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا،صدر مملکت پیر نقیب الرحمن کی درخواست پر ان سے جلد ملاقات بھی کریں گے،صدر مملکت نے مولانا محمد حفیظ جالندھری اور مولانا راغب حسین نعیمی سے بھی گفتگو کی ۔

مزید :

قومی -