پی ایس ایل10میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 10 میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے 20 ویں میچ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں لاہور میں مدمقابل ہوں گی اور یہ میچ دن 3 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ ملتان سلطانز کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان لیڈ کر رہے ہیں جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم آسٹریلوی مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں میدان میں اتریگی آج ایونٹ کا 21 واں میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ میچ رات 8 بجے شروع ہو گا ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ میں سات میچوں میں ایک میچ ہی جیت چکی ہے جس کا ایونٹ میں سفر تقریبا ختم ہوگیا ہے۔
دوسری جانب آج کھیلے جانے والے میچو ں میں ٹیموں کے کپتان جیت کے لئے پرعزم ہیں۔