پاک فوج بھارت کے ناپاک عزائم خا ک میں ملا دیگی: طاہر رضا بخاری 

        پاک فوج بھارت کے ناپاک عزائم خا ک میں ملا دیگی: طاہر رضا بخاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                            لاہور(خبر نگار)سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری کی ز یر صدارت ایوان ِ اوقاف میں پیغام ِ پاکستان کے ابلاغ اور بھارتی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد اور مستعدکے حوالے سے ”قومی سلامتی و یکجہتی کانفرنس“ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ محراب و منبر دفاعِ وطن سے آگاہ اور پوری قوم ملک کی حفاظت کیلئے یکجا ہے۔ بھارت خطّے میں دہشت گردی سے باز رہے،وطن ِ عزیز کے چپّے چپّے کی حفاظت کریں گے۔پاک فوج، دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی صلاحیت سے بہر ہ مند ہے۔پْراَمن بقائے باہمی پر یقین، لیکن دشمن کی جارحیت کونظر انداز نہیں کریں گے۔ دفاعِ وطن کیلئے دینی و سیاسی طبقات سمیت تمام شعبہ ہائے حیات کا یکجا ہونا لائق ِ تحسین ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل مذہبی امورخالد محمود سندھو، خطیب داتاؒ دربار مفتی محمد رمضان سیالوی، نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا زبیر حسن،صدر نظام المدارس پاکستان میر آصف ا کبر، چیئرمین امتحانات وفاق المدارس الرضویہ پاکستان مولانا ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان اور دیگر علماء مولانا ڈاکٹر عمران انور نظامی،انچارج دارالافتاء جامعہ نعیمیہ مفتی محمد عمران حنفی اور شیعہ مکتب فکر کے راہنمامولانا سجاد حسین جوادی نے کہا کہ محراب ومنبر ملکی استحکام کا ضامن ہے، ملکی یکجہتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،علم اور دینی قوتیں، قومی یکجہتی اور اتحادواتفاق کے فروغ میں اساسی اور کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ دفاع وطن کیلئے پوری قوم متحد ہے۔ ملکی استحکام اور قومی یکجہتی ہماری اولین ترجیح ہے،پوری قوم ملکی دفاع کے لئے افواج پاکستان کے شابہ بشانہ کھڑی ہے۔اس موقع پرعلمی،دینی اورروحانی حلقوں کی ممتاز شخصیات سمیت اوقاف آفیسران و اہلکاران، خطباء، علماء، مدرسین، موذنین اور خدام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ سیکرٹری اوقاف کی خصوصی ہدایت پر اوقاف کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں ضلعی و ڈویژ نل سطح پر ”قومی سلامتی و یکجہتی کانفرنسز“ کے شایان ِ شان انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔