ہری پور میں خوفناک آندھی طوفان نے ایک بچے کی جان لے لی ، کئی افراد زخمی

ہری پور میں خوفناک آندھی طوفان نے ایک بچے کی جان لے لی ، کئی افراد زخمی
ہری پور میں خوفناک آندھی طوفان نے ایک بچے کی جان لے لی ، کئی افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا کے شہر ہری پور میں خوفناک آندھی اور طوفان نے تباہ مچا دی، تیز اندھی کے باعث مختلف مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جس سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔ 

  تھانہ خان  پور کی حدود سرادنہ گاؤں میں  شدید آندھی و طوفان کے باعث گھر کی دیوار گر گئی،3  بچے دیوار کے نیچے دب گئے،دیوار کے ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق جبکہ 2 شدید ذخمی ہوگئے،خان پور سے ٹیکسلا جانے والے روڈ پر جگہ جگہ درخت گرنے سے خان پور ٹیکسلا روڈ جگہ جگہ سے بند  جبکہ ایک موٹر سائیکل  سوار درخت کے نیچے آنے  سے شدید زخمی ہوگیا جس فوری طور پر ہسپتال منتقل  کیا گیا۔ طوفانی بارشوں کے باعث مکانوں کی چھتیں بجلی کے پول، درخت اکھڑگئے، ،ضلع بھر بھی بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہے ، آسمان پر چھائی کالی گھٹاؤں اور بجلی کی بندش کے باعث ہر طرف اندھیرا چھایا ہوا ہے،مقامی افراد امدادی کارروائیوں میں مصروف  ہیں۔ جاں بحق ہونے اور ذخمی ہونے والے بچوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال  خان پور منتقل کیا گیاہے۔