رات گئے مناواں میں 14سالہ لڑکا بے دردی سے قتل

 رات گئے مناواں میں 14سالہ لڑکا بے دردی سے قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر) رات گئے مناواں کے علاقے میں 14سالہ لڑکے کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا۔ 14سالہ لڑکے کو ملزمان نے پیٹ میں گولیاں مار کر بیدردی سے قتل کیا اور لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے، نوجوان کی لاش کھیتوں میں دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ نوعمر لڑکے اویس کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا یا وجوہات کچھ اور ہیں پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق اویس کے پیٹ پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ نوجوان کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا یا موت کی وجوہات کچھ اور ہیں پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور کہا ہے اصل حقائق سامنے لانے کیلئے واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔
لڑکا قتل

مزید :

صفحہ آخر -