سائیکل چلاتے ہوئے موبائل استعمال کرنے والوں کو 6ماہ کیلئے قید کرنے کا فیصلہ

سائیکل چلاتے ہوئے موبائل استعمال کرنے والوں کو 6ماہ کیلئے قید کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن)جاپان کی حکومت نے نئی قانون سازی کے تحت سائیکل چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے والوں کو جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی)کے مطابق جاپانی حکومت کی جانب سے کی گئی نئی قانون سازی کے تحت سائیکل چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے والوں کو جرمانے کے ساتھ ساتھ اب کم از کم 6 ماہ کے لیے جیل بھیجا جائے گا۔ 

رپورٹ کے مطابق نئے قوانین کے تحت حادثات کا باعث بننے والے سائیکل سواروں کو 1500 سے 2 ہزار ڈالر تک جرمانہ ہوگا جب کہ 6 ماہ سے ایک سال تک جیل بھیجا جاسکے گا۔ 

2021 میں کورونا وبا کے بعد سے جاپان میں سائیکلوں کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور لوگوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کو استعمال کرنا کم کردیا تھا جس کے بعد سائیکلوں سے ہونے والے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا۔

جاپان کے مقامی میڈیا کے مطابق ملک میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے مگر سائیکل سے ہونے والے حادثات میں اضافہ ہوا ہے اور صرف 2023 میں 72 ہزار سے زائد سائیکلوں کو حادثات پیش آئے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -