’ہاں ہمارے رابطے اسٹبلشمنٹ کے ساتھ ہیں اور ۔۔‘ پی ٹی آئی کے بیرسٹرسیف کا بڑا انکشاف
پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرسیف نے پاکستان تحریک انصاف کے سٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق کردی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرسیف کا کہنا تھاکہ جو لوگ جمہوریت کو دوبارہ اپنی راہ پر لاسکتے ہیں پی ٹی آئی ان سے رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام فریقین سے پی ٹی آئی کی انڈراسٹینڈنگ ہو تاکہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنما رہا ہو سکیں مگر پی ٹی آئی کا ہدف ڈیل نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ کیسز بنانے والوں کو اب خود سمجھ آگیا ہے اسی لیے بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد مزید کیسز نہیں بنائے گئے۔