عادل خان بازئی کی نااہلی کے ریفرنس پر جلد فیصلہ کرنے کیلئےالیکشن کمیشن کو تیسرا خط

عادل خان بازئی کی نااہلی کے ریفرنس پر جلد فیصلہ کرنے کیلئےالیکشن کمیشن کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کی نااہلی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عادل خان بازئی کی نااہلی کے ریفرنس پر جلد فیصلہ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو تیسری مرتبہ خط لکھ دیا ہے۔

پارٹی صدر میاں نواز شریف نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل خان بازئی کو نااہل کرنے کا ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا تھا۔ اس ریفرنس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عادل بازئی کو نا اہل قرار دے کر ان کی نشست خالی قرار دی جائے۔

عادل خان بازئی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایات کے برعکس بجٹ اور 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ نہیں دیا تھا، جس پر پارٹی نے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پہلے بھی دو مرتبہ الیکشن کمیشن کو خطوط بھجوا چکا ہے، تاہم اس بار تیسرا خط ایڈوائزر قانون سازی محمد مشتاق کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ارسال کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -