کان میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیم نے بکری اور مرغی کو کان کے اندر بھیج دیا

کان میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیم نے بکری اور مرغی کو کان کے ...
کان میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیم نے بکری اور مرغی کو کان کے اندر بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لسبیلہ (مانیٹرنگ ڈیسک )دودھر کے علاقے میں کان کے اندر پھنسے ہوئے دو چینی انجینئرز اور ایک محنت کش کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں نے بکری اور مرغے کو کان میں اتار دیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے دودھر کے علاقے میں واقع کان میں پھنسے تین افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیوٹیموں کا کام جاری ہے۔آج ریسکیوٹیموں نے بکری اور مرغے کو کان میں اتارا ہے ،اگر وہ زندہ باہر نکل آئے تو پھر ریسکیو اہلکار کان میں اتریں گے ۔واضح رہے کہ ریسکیو ٹیمیں کان کے اندر 600فٹ کی گہرائی میں کام کر رہی ہیں جہاں کان کا درجہ حرارت 52ڈگری سینٹی گریڈ ہے ۔امدادی کاموں میں چینی ریسکیو اہلکار بھی شامل ہیں ۔

مزید :

لسبیلہ -